برفباری خیبر پختونخوا کی7بالائی اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی

منگل 22 جنوری 2019 23:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بارش اور برفباری کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی7بالائی اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے جن اضلاع میں مہم کی گئی ان میں چترال، بٹگرام، ایبٹ آباد، اپر دیر، سوات، مانسہرہ اور تور غر شامل ہیں ،ایمرجنسی آپریشن سنٹرسے حاصل کردہ معلومات کے مطابق متعلقہ اضلاع میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مہم ملتوی کی گئی ہے موسم بہتر ہونے پر ان اضلاع مہم دوبارہ چلائی جائیگی،متعلقہ اضلاع میں 14 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقررکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں