ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم ڈاکٹر حافظ ابراہیم کا ضلع بٹگرام کا دورہ

جمعرات 24 جنوری 2019 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان بنگش کی ہدایت پر ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم ڈاکٹر حافظ ابراہیم کا ضلع بٹگرام کا دورہ، ضلع بٹگرام میں تعلیمی سہولیات اور سکولوں کا جائزہ لیا۔ضلع بٹگرام کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تھاکوٹ، گورنمنٹ پرائمری سکول تھاکوٹ، گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھاکوٹ کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ای او بٹگرام محمد شوکت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے دورے کے دوران سکولوں کی حالت بہتر پائی اور کلاسز کا معائنہ کیا۔ صفائی کی حالت اچھی تھی اور سکولوں کا نظم ونسق بھی بہتر تھا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ ابراہیم نے ڈی ای اوز مردانہ و زنانہ دفاتر کا بھی معائنہ کیا گیا اور تمام عملے کے ساتھ میٹنگ میں ان کو ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور حکومت کی ترجیحات اور سکولوں اور تعلیمی حالت میں بہتری لانے کے لئے عملی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں