حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، ترقیافتہ ملک بنانے کیلئے تعلیم یافتہ قوم کی ضرورت ہوتی ہے،محب اللہ

اتوار 17 فروری 2019 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیوسٹاک و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، ترقیافتہ ملک بنانے کیلئے تعلیم یافتہ قوم کی ضرورت ہوتی ہے ،موجودہ حکومت کی علم دوست پالیسیوں کے باعث گھر گھر علم کی روشنی پھیلانے کا عمل جاری ہے ، پی ٹی آئی نے صوبے میں 50 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرکے ریکارڈ قائم کیا اور گذشتہ پانچ سالوں میں 130 ارب روپے تعلیم کیلئے مختص کی ،، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ شور میں رہبر پبلک سکول میں یوم الدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے کنٹرولر سوات تعلیمی بورڈ عمر حسین ، سکول پرنسپل بخت بیدار خان ، اعجاز پشتون ، سکول ڈائریکٹر عمر حیات خان ، عزیز اللہ ، محمد رحیم بابا ، افضل باچہ لالہ اور فضل ربی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں پاک فوج کے کیپٹن عمر اور سیاسی قائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں منتخب عوامی نمائندوں اور عوام نے شرکت کی تقریب میں سکول کے بچوں کو اچھی کارکردگی پر انعامات بھی دئیے گئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محب اللہ خان کا کہنا تھا صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے ،تعلیمی انقلاب برپا کرنا پی ٹی آئی حکومت کا طرہ امتیاز ہے گھر گھر علم کی روشنی پھیلانے پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور قرض کے اوپر قرض لینے کی وجہ سے 30ہزار روپے ارب مقروض ہے اور موجود ہ حکومت کو ملک اور قوم اس قرضے کی زنجیروں سے نکالنے کیلئے کام کرناہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عوام کی مرضی کے مطابق بجٹ بنانے میں سب سے بڑی رکاوٹ بیرونی قرضے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے پچھلے حکومت اور موجودہ حکومت میں وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق صوبے میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی کامیابی اور ترقی کیلئے تعلیم ہی اولین چیز ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بغیر ملکوں اور قوموں کی فیصلے دیگر لوگوں کی ہاتھوں میں ہوتے ہیں انہوں نے کہا تعلیم یافتہ قوم ہی اپنے ملک اور قوم کیلئے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں