پشاور میں تاجر برادری نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انکی فروخت پر پابندی عائد کردی

بھارت کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا،تاجر برادری

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 20 فروری 2019 20:54

پشاور میں تاجر برادری نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انکی فروخت پر پابندی عائد کردی
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 فروری 2019ء) :پشاور کی تاجر برادری نے بھارت کے جارحانہ بیانات کے بعد بھارتی اشیاء کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابقحال ہی میں پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان میں صورتحال تناو کا شکار ہے جس پر بھارتی کسانوں نے پاکستان کو ٹماٹر بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔اس موقع پر بھارتی ٹی وی کی جانب سے انتہائی مضحکہ خیز رپورٹ بنائی گئی جس کا آغاز کچھ ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ پاکستان ترسے گا اب لال ٹماٹر کو کیونکہ بھارت اس سال پاکستان کو ٹماٹر نہیں بیچے گا۔

اب پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا ہمارے جوانوں کو نہیں مار سکے گا۔بھارتی کسانوں نے پاکستان کو ٹماٹر بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔اس مضحکہ خیز رپورٹ میں یہی باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان میں موجود فوج کے شیر جوان بھارتی ٹماٹر کھا کر ہی اس قدر بہادر ہو چکے ہیں اور اب پاکستان کو یہ سہولت نہیں دی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کے تجارتی سامان سے لدے ٹرک واہگہ بارڈر پر سرحد پار سے اجازت ملنے کے منتظر ہیں۔

اس ساری صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔اس موقع پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کیلا، اننانس، لیچی، قہوہ، گرم مصالہ جات، اسپغول اور ادرک سمیت خیبر پختون خوا میں بھارتی ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی، کارخانوں مارکیٹ میں بھارتی پیمپرز کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ وطن کی محبت میں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے اس کی قیمت چکانا ہوگی۔                             

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں