پی آئی اے نے پشاور سے العین کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا

ہماری حکومت خیبر پختون خوا کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، محمود خان شارجہ کے بعد العین کے لئے پروازوں کا آغاز سے عوام کو عرب امارات کے لئے براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی، گفتگو

جمعہ 22 فروری 2019 13:26

پی آئی اے نے پشاور سے العین کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا
پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پی آئی اے نے پشاور سے العین کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کو افتتاحی پرواز صبح 8 بجے روانہ ہوئی ۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔محمود خان نے مسافروں کو پہلی پرواز پر رخصت کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت خیبر پختون خوا کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شارجہ کے بعد العین کے لئے پروازوں کا آغاز سے عوام کو عرب امارات کے لئے براہ راست رسائی حاصل ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ ایک منافع بخش ادارہ بن جائے گا جو ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق محمود خان نے خیبر پختون خوا سے نئی پروازوں کے اجرا پر پی آئی اے اور بالخصوص اسکے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں