سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچے کی والدہ کا بھارتی عوام اور مودی کے نام پیغام

ہم شہیدوں کی مائیں ہیں،اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو شہداء کی مائیں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گی،ہم قربانی دے کر جنگ جیتنا جانتے ہیں،بھارت بھول گیا کہ پاکستان میں ناشتہ کرنے کا خواب کتنا مہنگا پڑا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 فروری 2019 14:56

سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچے کی والدہ کا بھارتی عوام اور مودی کے نام پیغام
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2019ء) سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے طالب علم محمد یاسین کی والدہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا۔انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بھارتی عوام اور ان کے وزیراعظم نریندر مودی کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ہم شہیدوں کی مائیں ہیں۔ہم پہلے بھی ایک جنگ کے لیے اپنے بچے قربان کر چکی ہیں۔

اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو شہداء کی مائیں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ قربانی دے کر جنگ کیسی جیتی جاتی تھی۔ہماری بہادر فوج نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں وہ آپ کے سینے پر چڑھ کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میرا ایک بیٹا تو شہید ہو چکا ہے لیکن میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ مل کر ان غلیظ لوگوں سے پاکستان کو بچاؤں گی۔

(جاری ہے)

کیا نریندر مودی تو یہاں ناشتہ کرنے آیا تھا وہ ناشتہ کتنا مہنگا پڑا بھول گئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری گائے ماتا کے کباب کھانے والے لوگ ہیں۔ اگر تھوڑی بہت بھی جارحیت ہوئی تو ہماری فوج بھارت کی سرزمین پر چڑھ کر وار کرے گی۔اگر تھوڑی بہت بھی جارحیت ہوئی تو ہماری فوج بھارت کی سرزمین پر چڑھ کر وار کرے گی۔والدہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو پاک فوج کا ہر سپاہی ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا۔

ہم بہادر قوم کے سپوت ہیں ہم پیٹھ دکھا کر بھاگنے والے نہیں ہیں بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔شہید کی والدہ نے مزید کہا کہ اگر بھارت نے اعلان جنگ کیا تو ہم وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر جنگ میں حصہ لیں گے اور دشمن کو اچھی طرح سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت آیا گا جب کہانیوں اور افسانوں میں لکھا جائے گا کہ ایک تھا ہندوستان۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں