بھارت نے حملہ کیا توپوری قوم افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیواربن کربھارت کومنہ تھوڑجواب دے گی ،امیرمقام

جمعہ 22 فروری 2019 18:54

بھارت نے حملہ کیا توپوری قوم افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیواربن کربھارت کومنہ تھوڑجواب دے گی ،امیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اگربھارت نے حملے کی غلطی کی توپوری قوم افواج کیساتھ سیسہ پلائی دیواربن کربھارت کومنہ تھوڑجواب دیںگے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میںہم نے ہزاروںبے گناہ لوگوںبشمول سیکورٹی فورسزنے جان کے نذرانے پیش کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ الزام لگاناآسان ہے مگرثابت کرنامشکل کام ہے،بھارتی سرکاری انتخابات میںکامیابی کیلئے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے،بدقسمتی سے موجودہ پاکستان کی حکومت بھی الزامات میںبہادرہے مگرباقی کچھ کرنے کے اہل نہیں،غریب عوام کاجینامحال ہوگیاہے،عمران خان کادھرنے والااعلان عملی طورپرواردہونیوالاہے کہ اقتدارمیںآکرعوام کورلائیںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات کے ایک روزہ دورے کے موقع پرمختلف فاتحہ خوانیوںکے بعدذرائع ابلاغ کے مائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بہت جلدلوگ بجلی اورسوئی گیس کے بل مجبورہوکر جلائیںگے کیونکہ ادائیگی ان بس سے باہرہوتی جارہی ہے،IMFکے 6ارب ڈالرایڈوانس میںقوم سے وصول کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں