سابق فاٹا کے عوام کو تمام قانونی اور آئینی حقوق کی فراہمی، بھر پور تحفظ اور انصاف کا یقین دلایا ہے،محمود خان

ضم شدہ اضلاع کے عوام کی توقعات اور خواہشات کو پورا کرنے کیلئے اشد ضرورت کے حامل اقدامات اور فیصلوںکی طرف مثبت اور عملی پیش رفت ہے، حقیقت پسندانہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے،وزیر اعلی کے پی کے

ہفتہ 23 فروری 2019 21:27

سابق فاٹا کے عوام کو تمام قانونی اور آئینی حقوق کی فراہمی، بھر پور تحفظ اور انصاف کا یقین دلایا ہے،محمود خان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سابق فاٹا کے عوام کو تمام قانونی اور آئینی حقوق کی فراہمی، بھر پور تحفظ اور انصاف کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا کا صوبے میں انضمام ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ ضم شدہ اضلاع کے عوام کی توقعات اور خواہشات کو پورا کرنے کیلئے اشد ضرورت کے حامل اقدامات اور فیصلوںکی طرف مثبت اور عملی پیش رفت ہے اوراس سلسلے میں حقیقت پسندانہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مشیربرائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بہت جلد دوبارہ وزیرستان کا دورہ کریں گے اور 3Gاور 4G نیٹ سہولیات سمیت اہم فیصلو ں کا اعلان کریں گے ، اور وہ آئندہ چند دنوں میں ایڈوائزری کمیٹی سے بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

نئے اضلاع کے لوگوں کی تکالیف اور مشکلات سے غافل نہیں ہیں۔

انکے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے ہم بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کا پلان وضع کردیا گیا ہے جو معاشی ترقی، روزگار، تعمیرنو، آبادکاری سمیت مشکلات کا دیر پا حل دے گا۔ نئے اضلاع کی انٹیگریشن اس صوبے عوام ملک و قوم اور پورے خطے کے مفاد میںہے۔ وفاق کی طرف سے ملنے والے وسائل نئے اضلاع کے عوام پر ہی خرچ کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام محکموں اور شعبوںکو نئے اضلاع تک توسیع دی جا چکی ہے ۔ انصاف، میرٹ ،شفافیت اور ا چھی حکمرانی کے ذریعے عوام کی تکالیف کا ازالہ کریں گے۔ ہم انصاف اور قانون پر مبنی ایک حقیقی فلاحی معاشرے کی طرف گامزن ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو نظام اور سہولیات صوبے کے دیگر علاقوں میں ہے وہی قبائلی اضلاع میں بھی یقینی بنائیں گے۔

اور عوام کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے اضلاع کیلئے ترقی کا بہترین ماڈل لائیں گے، جس کے نتائج لوگ محسوس کریں گے اور وعدے پورے ہوتے نظر آئیں گے۔ جتنے پروجیکٹس لائیں گے وہ عوامی خوشحالی اور ترقی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں یہ خطہ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا حب بنے گا۔ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مضبوط ہوگی۔ ہم ان علاقوں میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمایاں کردار کو بھی یقینی بنائیں گے۔ 10سالہ ترقیاتی پلان قبائل کی تقدیر بدل دیگا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کا حتمی ہد ف انصاف اور شفافیت پر مبنی حکمرانی کا نظام دینا اور غریب عوام کو انکے پاؤں پر کھڑا کرنا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں