محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران دو مبینہ خودکش بمباروں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 20 مارچ 2019 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران دو مبینہ خودکش بمباروں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے دیہہ چوک حیات مکان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران دوخودکش بمباروں کو بارودی مواد سمیت گرفتارکیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مکان سے ایک خودکش جیکٹ،2راکٹ لانچر،12گولے ،12آئی ای ڈیز،4دستی بم ،6ڈیٹونیٹر،20گز پرائما کارڈ اورچار جوڑے پولیس یونیفارم کے برآمد ہوئے ،بی ڈی یو نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا ،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں