وزیراعلیٰ کےپی کا بی آرٹی منصوبے میں تاخیر پرانکوائری کا حکم

صوبائی انسپکشن ٹیم کو ذمہ داروں کا فوری تعین کرنے کی ہدایت، عوام آدمی کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 مارچ 2019 19:48

وزیراعلیٰ کےپی کا بی آرٹی منصوبے میں تاخیر پرانکوائری کا حکم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بی آرٹی منصوبے میں تاخیر پرانکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی انسپکشن ٹیم کو ذمہ داروں کا فوری تعین کرے، عوام آدمی کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ انہوں نے پشاور میٹرو بس کے ادھورے منصوبے کے افتتاح سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ صوبائی انسپکشن ٹیم کوذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں تاخیرکی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔ کیونکہ منصوبے میں تاخیرکی وجہ سے عام آدمی کوتکلیف کا سامنا ہے۔ واضح رہے خیبرپختونخواہ حکومت کئی مہینے گزرنے کے بعد بھی اپنے دعوؤں اور عوامی وعدوں کو عملہ جامہ نہ پہنا سکی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت نے پشاور میٹرو بس صرف چھ مہینے میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن سترہ مہینے گزر گئے تاحال میٹرو بس نہ چلائی جاسکی۔

ابھی بتایا گیا ہے حکومت مخالفین کی تنقید سے بچنے کیلئے آج افتتاح تو کر دیا۔ لیکن منصوبہ ابھی بھی ادھورا ہے۔ بی آر ٹی کے اسٹیشنز، بس ڈپوز پر کام مکمل نہیں ہوسکا اسی طرح چین سے ابھی بسیں بھی درآمد نہیں کی جا سکیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پشاورمیں بی آر ٹی منصوبہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا ۔ نکاس آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر بارشوں سے پانی مارکیٹوں میں داخل ہو جاتا ہے،دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے شہر بھر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے جہاں گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہا وہیں پیدل چلنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں