�ل کے طویل عرصے بعد درگئی ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا جوفقید المثال کارنامہ ہے‘شیخ رشید احمد

خواہش ہے درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکائوٹیںہٹائیںتو30اپریل سے نوشہر‘درگئی شٹل ٹرین چلائیںگے پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارنوکریاںنکالی گئی ہیں‘کوہاٹ سے ٹل تک بھی ریلوے چلائیںگے‘وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 12:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ 25سال کی طویل عرصے کے بعدآج درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میںعمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے اورخواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکائوٹیںہٹائیںتو30اپریل سے نوشہر-درگئی شٹل ٹرین چلائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارنوکریاںنکالی گئی ہیںجبکہ کوہاٹ سے ٹل تک بھی ریلوے چلائیںگے،عمران خان کی حکومت میںریل گاڑی کاپہیہ چلاہے اورانشاء اللہ ریلوے ملک کی معیشت کے استحکام میںبھرپورکرداراداکریگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چین کیساتھ 14سال قبل میں نے ہی ML-Iکا آغاز کیاتھا اورانشاء للہ اب میرے ہی وزارت کے دوران یہ پائیہ تکمیل تک پہنچے گا،ML-Iکی تکمیل سے راولپنڈی اور کراچی کاراستہ 2گھنٹوں میںطے ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میںٹوررازم کے فروغ کیلئی4لوکوموٹیودیئے جارہے ہیںجبکہ خیبرپختونخوامیں پرانی تمام ٹریک یاٹرین بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سے درخواست کریںگے کہ ریلوے ٹریک میںپڑی رکائوٹیںختم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشہرہ ، مردان،تخت بھائی اوردرگئی ریلوے ٹریک کامعائنہ کرنے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیرمملکت برائے سیاسی امورعلی محمدخان بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ آلودگی کاخاتمہ اوراقتصادی راہداری میںریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے سے 10ارب روپے بچت کاٹارگٹ رکھاگیاہے جس میں4ارب روپے بچت کی گئی ہے اورانشاء اللہ آئندہ سال6ارب روپے مزیدبچت کرکے اپناٹارگٹ پوراکریںگے،پورے میںریلوے ٹریک پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سندھ اورخیبرپختونخوامیںمزید تین تین ٹرینیں لیکرآرہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ ہم نے جمہوری اقدار کوبھی زندہ رکھنا ہے،جب ہم نے ٹرین مارچ کافیصلہ کیاتوہمیںٹرین مارچ نہیںکرنے دیامگرآج ہم بلاول کوٹرین فراہم کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج جن کوہم نے ٹرین دی ہے وہ بھی اپنے گریبان میںجھانکیںکہ بے نظیربھٹوکی شہادت کے دوران چلنے والی ٹرینیں بند ہوگئی تھیںمگرماضی کی حکومتوںنے اسکی بحالی کودرخوراعتناہی نہیںسمجھا۔انہوںنے کہاکہ بلاول نے اپنے کی دفاع میںاپنے سیاسی چھتاجلادی ہے وہ قومی ہیروکی بجائے اب قومی زیروبن گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میںاب یاچوررہیںگے یاچوکیداررہیںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں