ًڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

اتوار 24 مارچ 2019 20:00

ی*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی میجر محمد علی تھے اس تقریب میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے چیئرمین فراز احمد مغل،صدر محمدعلی حیدرو دیگر موجود تھے۔ تقریب میںمختلف سکولوں کے طلبا ء،اساتذہ کرام سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

طلباء نے حمدیہ، نعتیہ کلام اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کیے جنہیں شرکاء نے خوب پسند کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرمحمد علی نے جنگ آزادی1857کے بعد مسلمانوں کی زبوںحالی اور تحریک پاکستان میں مسلمان رہنمائوں کی کاوشوں اور عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے پاک آرمی کے جانب سے شرکاء کو بتایا گیاکہ مکار دشمن ہر لحاظ سے ہمارے اوپر ملے کر رہاہے لیکن اسے ناکامی ہوگی کیونکہ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان یکجا اور متحد ہیں اور دونوں کی سوچ ایک ہی ہے وہ /دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں پاک آرمی کی جانب سے فوجی ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کو طلباء اور دیگر شرکاء نے خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں