ھ*پشاور، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اتوار کے روز گڑھی چندن اور اضا خیل کا دورہ

e گڑھی چندن میں بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت پلانٹیشن بلاک کا جائزہ لیا، گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر گڑھی چندن پلانٹیشن بلاک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا

اتوار 24 مارچ 2019 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اتوار کے روز گڑھی چندن اور اضا خیل کا دورہ کیا اور گڑھی چندن میں بلین ٹری سونامی منصوبہ کے تحت پلانٹیشن بلاک کا جائزہ لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے اس موقع پر گڑھی چندن پلانٹیشن بلاک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا جبکہ سیکرٹری ماحولیات و جنگلات نذر حسین شاہ اور محکمہ جنگلات پشاور ڈویژن کے افسران نے گورنر خیبر پختونخوا کو اب تک لگائے گئے پودوں اور منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پرصوبائی وزیرجنگلات ،ماحولیات اشتیاق ارمڑ،رکن قومی اسمبلی ناصرموسٰی زئی بھی موجود تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اضا خیل اور گڑھی چندن کے دورہ کے دوران عوام علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڑھی چندن باغات اور جنگلات کی وجہ سے سرسبز اور سیاحی مرکز بن جائے گا اور عوام علاقہ کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی بھی ہو گی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا کا کہناتھا کہ چند سال بعد اضا خیل اورگڑھی چندن میں کوئی شخص غریب نہیں رہے گا.زیتون سمیت دیگر پودے نہ صرف علاقہ کی خوشحالی کا باعث بنیں گے بلکہ اس سے پورے پشاور کا موسم بھی بہتر ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ عہدے آتے جاتے رہتے ہیں عوام سے دل کا رشتہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اس موقع پر 55ہزار کنال پر پودے لگانے اور پلانٹیشن بلاک کی مستعدی سے حفاظت کرنے پر محکمہ جنگلات کے ملازمین کیلئے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں