پولیس اہلکار نےدھکا دے کربھکاری عمررسیدہ خاتون کولہولہان کردیا

متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور جلد ازجلد معطل کیا جائے۔ اہل علاقہ کا ڈی پی اولوئردیر سے مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 مارچ 2019 20:16

پولیس اہلکار نےدھکا دے کربھکاری عمررسیدہ خاتون کولہولہان کردیا
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مارچ 2019ء) تیمرگرہ پولیس اہلکار نے دھکا دے کربھکاری عمر رسیدہ خاتون کولہولہان کردیا، اہل علاقہ نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور جلد ازجلد معطل کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خیبرپختونخواہ حکومت کی پولیس نے ایک عمر رسیدہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ خاتون بھیک مانگ رہی تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے بھیک مانگنے سے منع کرتے ہوئے عمر رسیدہ خاتون کو دھکا دے دیا۔ جس پر بوڑھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ اہل علاقہ نے عمر رسیدہ خاتون کی داد رسی کی اور ان کا پانی پلایا، لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے دھکا دینے سے عمر رسیدہ خاتون لہولہان ہوگئی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس اہلکار کو معطل کرکے سزا دی جائے۔

واضح رہے خیبرپختونخواہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پولیس کلچر تبدیل ہوگیا ہے، خیبرپختونخواہ میں پولیس عوامی پولیس بن چکی ہے۔ پولیس کو انسانی اخلاقیات اور حقوق کے تحفظ کا احساس ہے۔ پولیس میں بھرتیاں بھی میرٹ پر کی گئی ہیں ۔ پولیس کو سیاست سے پاک کردیا گیا ہے۔لیکن ان تمام دعوؤں کی قلعی اس وقت کھل جاتی ہے جب پولیس کے اس طرح کے اقدامات سامنے آتے ہیں جس میں انسانی حقوق کی کھلم کھلی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

لیکن دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ وہ صوبے میں روزگار کے فروغ اور غربت کے خاتمے کے لئے صنعتی شعبے کی بحالی اور ترقی کو فوقیت دے رہے ہیں، حکومت کی پالیسی ہے کہ ہنر مند اور غیر ہنرمند افراد کو روزگار فراہم کیا جائے، حکومت کی اس پالیسی سے تمام اضلاع یکساں مستفید ہو ں گے، تحریک انصاف کی حکومت میں ہر ضلعے اور علاقے کو اس کاحق ملے گا، اگرچہ وہ خود سوات سے تعلق رکھتے ہے تاہم وہ پورے صوبے کو اپنا گاؤں سمجھتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر علاقے میں جائیں اور لوگوں کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے درگئی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ کے کیمپس کا قیام یقینی بنانے ، درگئی ہسپتال میں سٹاف کے لئے رہائش اور ہسپتال کی دیگر ضروریات کے لئے سکیم رواں اے ڈی پی میں ڈالنے، چلڈرن پارک بنانے ، برنگ ٹنل کے ذریعے درگئی کو موٹر وے سے منسلک کرنے اور سڑکوں کی بحالی کے لئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں