لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

ک* ملزم فلائنگ کوچ کے ذریعی3 کلو گرام ہیروئن جمرود سے پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا

اتوار 24 مارچ 2019 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران فلائنگ کوچ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم فلائنگ کوچ کے ذریعی3 کلو گرام ہیروئن جمرود سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پورکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا، اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو اسلام شاہ خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ رنگ روڈ نزد امان سی این جی ناکہ بندی پر موجود تھا کہ اس دوران ایک مشکوک فلائنگ کوچ نمبری C-2136 کو روک کر تلاشی لینے پرگاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم وقار خان ولد جان گل سکنہ شنواری لنڈی کوتل کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ہیروئن براستہ نوشہرہ پنجاب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں