غ*اے این پی ملک اور خطے کے عوام کی ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،شگفتہ ملک

ملک اور قوم کی ترقی ، خوشحالی ، سیاسی استحکام ، حقیقی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہے،ممبرصوبائی اسمبلی

اتوار 24 مارچ 2019 20:35

'پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری ، پرامن اور ترقی پسند جماعت ہے اور ملک اور قوم کی ترقی ، خوشحالی ، سیاسی استحکام ، حقیقی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سیاسی میدان میں سرگرم عمل ہے ،چین کے شہر بیجنگ میں حکومت چین کے زیر اہتمام سی پیک کے حوالے سے ایک عالمی کانفرس کے دوران پارٹی کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سی پیک کی بھر پور حمایت کرتی ہے لیکن اس حوالے سے ہمارے چند اہم جائز اور بنیادی تحفظات ہیں جس کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان و دیگر مرکزی قائدین حکومت چین کے اہم سرکاری حکام کو آگاہ کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک میں مغربی روٹ بشمول کوریڈور ، دہشتگردی سے تباہ حال صوبے کے لیے تعلیم ، صحت ، تاجر برادری ، نوجوان طبقے کے لیے روزگار ، خواتین کی ترقی و بنیادی وسائل و حقوق کی فراہمی کے لیے سی پیک میں منصوبے شامل کرنا اور بالخصوص قبائلی ضم اضلاع کے محکوم عوام کی زندگی کو بہتر کرنے اور اس منصوبے میں سب سے زیادہ حصہ قبائلی عوام کو دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا ، قبائیلی ضم اضلاع کے عوام اور بلوچستان کے عوام اس عظیم عالمی منصوبے سے محروم نہ رہ سکیں، انہوں نے کہا کہ چینی حکومت سی پیک کے مسئلے پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مشاورت کرے اور تمام سیاسی پارٹیوں اور صوبوں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی کے ساتھ سن کر اس پر غور کیا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں اس عظیم عالمی منصوبے سے حکومت چین اور پاکستان کے تمام صوبے مستفید ہو سکیں،انہوں نے کہا کہ منصوبے پر اس کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد سے پاک چین ترقی کا ایک نیا سفر شروع کرکے اپنی دوستی کو مزید قوت دے سکے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں