غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کی نہج پر پہنچ چکی ہے،سکندر حیات خان شیرپائو

پیر 25 مارچ 2019 22:46

غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کی نہج پر پہنچ چکی ہے،سکندر حیات خان شیرپائو
ِپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) قومی وطن پارٹی کے رہنماء سابق سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپائو نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کی نہج پر پہنچ چکی ہے اور عوام کو مختلف ٹیکسوں اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبا کران کی زندگی مشکل بنادی گئی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گائوں شیرپائو ضلع چارسدہ میں حلقہ PK-56کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی اور حلقہ کے رہنمائوں کے علاوہ کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔سکندر شیرپائو نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی پالیسیوں کی سمت درست ڈائریکشن میں نہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ ابترمعاشی و اقتصادی صورتحال سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی حکمرانوں نے اقتدار کے ایوانوں تک رسائی کے لیے تبدیلی ،میرٹ کی بالادستی اور بدعنوانی کے خاتمے جیسے کھوکھلے نعروں سے عوام کو گمراہ کیا ۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت کی غلط پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت ملک و قوم کومزید بحرانوں کی نظر کردیا گیااوربجلی،گیس اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کرکے سارا بوجھ عوام پر ڈالا گیا۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اب کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی میں مزیداضافہ سے عوام کی چیخیں نکلے گی حکمران جماعت کے ذمہ داروں کی طرف سے اس قسم کے اعتراف سے قوم میں کھلبلی مچ چکی ہے اور اس کے ملکی معیشت پربھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

بی آرٹی پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ منصوبہ اب بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اورگزشتہ دنوں کی بارشوں کے دوران پشاور کے باسیوں کیلئے وبال جان بن گیا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پختونوں کو گوناگوں مسائل کا سامنا ہے لہٰذا تمام قوم پرست جماعتوں کو مشترکہ طور پران مسائل کے حل کیلئے اپنی کائوشیں تیز کرنے ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں