خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2019 کی منظوری دے دی
ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں یکساں بلدیاتی نظام نافذ کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محمود خان
جمعرات 18 اپریل 2019 23:30
(جاری ہے)
نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چیئرمین کہلائیں گے جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا سربراہ میئر کہلائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ اسی طرح تحصیل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ براہ راست انتخابات کے ذریعے منتخب ہوں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسلز میں 33 فیصد خواتین، 5 فیصد نوجوانوں اور اقلیت کا بھی کوٹہ بحال رکھا گیا ہے جبکہ ویلیج اور نیبرہڈ کونسل ممبران کی تعداد 6 سے 7 کر دی گئی ہے جو اس سے قبل 10 سے 15 تھی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے محکموں کی نچلی سطح پر منتقلی کے حوالے سے کہا کہ پرائمری و سیکنڈری ایجوکیشن، سماجی بہبود، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سپورٹس، کلچر، امور نوجوانان، لائیو سٹاک، سوشل ویلفیر، پاپولیشن، واٹر اینڈ سینیٹیشن اور دیہی ترقی کے محکمے تحصیل چیئرمین میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہوں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے بلدیاتی ترمیمی بل کے تحت لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن قائم کیا جائے گا جس میں تحصیل چیئرمینوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی ہے جن کا انتخاب صوبے کے متعلقہ پانچ زونز سے ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کے لئے نئے بلدیاتی نظام کے مالیاتی حسابات کمپیوٹرائزڈ ہوں گے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کے علاوہ صوبائی حکومت خود اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے مقامی حکومتوں کا آڈٹ کر سکے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ تحصیل کونسل سادہ اکثریت سے بجٹ کی منظوری دے سکے گی جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو صوبائی ترقیاتی بجٹ کا 30 فیصد فراہم کیا جائے گا۔ تحصیل چیئرمین و میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے مواخذے کے حوالے سے شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کو مواخذے کی تحریک پر ایوان کی دو تہائی اکثریت سے ہٹایا جا سکے گا تاہم مواخذے کے لئے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو معقول وجوہات فراہم کرنا ہوں گی۔ صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ پشاور 2 سٹی لوکل گورنمنٹس اور 3 تحصیل حکومتوں پر مشتمل ہوگا۔ مجوزہ ترمیمی بل آئندہ ہفتے منظوری کے لئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی حکومت کے نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کو ایک بہترین نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے بشمول ضم شدہ اضلاع میں یکساں بلدیاتی نظام نافذ کیا جارہا ہے جس سے صوبے میں بلدیاتی حکومتیں مزید مستحکم ہو ںگی،اختیارات حقیقی معنوں میں عوام کو منتقل ہو ں گے اور اس طرح عوام بااختیاربھی ہو ں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گریڈ 7 اور اس سے اوپر کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں NTS اور اچھی شہرت کی حامل دیگر ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے کروانے اور ان بھرتیوں میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں شفافیت ، میرٹ کی بالا دستی ، مالی معاملات کے بہتر نظم و نسق اور بہترطرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کرپشن جس سطح پر بھی ہو پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام بھرتیاں میرٹ پر یقینی بنائی جائیں گی تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
mتمباکونوشی خاتمہ ‘ حکومت سے حکمت عملی بنانے کا مطالبہ
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کی مائنر سرجری اور طبعیت کی ناسازی، بونیر میں کل ہونے والا ..
بیوائوں کے لیے مختص 100 فیصد پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن تین سال تک جاری نہ ہو سکا ملک نوید
گ*خشوع و خضوع کیساتھ نماز کی ادائیگی رحمت باری کا سبب ہوتی ہے ‘ عبد القدیر اعوان
kتنخواہوں ‘ میڈیکل الائونس و پنشن میں اضافے کا مطالبہ
wپی ٹی آئی یوم تاسیس ‘ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ‘وزیر زادہ
ح*یونیورسٹیز ایکٹ میں صوبائی حکومت کی طرف سے مجوزہ ترامیم کا خیر مقدم
mسیو لائف فاؤنڈیشن میں نکاح و رخصتی کی تقریب کا انعقاد
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس