بلوچستان میں غیرمقامی افراد کو نشانہ بنانا منظم سازش کا حصہ ہے،اسفندیارولی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:05

بلوچستان میں غیرمقامی افراد کو نشانہ بنانا منظم سازش کا حصہ ہے،اسفندیارولی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پرمسافروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کا خون بہانے والے انسان اور انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں،ملک میں جاری منظم دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑی تباہی کا شاخسانہ ہیں،بلوچستان میں غیرمقامی افراد کو نشانہ بنانا منظم سازش کا حصہ ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان میں لسانی، علاقائی اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دی جا سکے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں، نیشنل ایکشن کے 20نکاتی متفقہ دستاویز پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحات سے بچا جا سکتا تھا، انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنا ہوگا، شہیدوں کے ورثاء کے غم میں شریک ہیں-

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں