عمران خان کاشوکت خانم ہسپتال پشاورکادورہ

جمعہ 19 اپریل 2019 16:34

عمران خان کاشوکت خانم ہسپتال پشاورکادورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کوشوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال پشاورکے مختلف شعبوں کادورہ کیا، دورے کے دوران انہیں ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی اورمریضوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال میں زیرعلاج خیبرپختونخوا اورافغانستان کے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے ملنے والی علاج معالجے کی سہولیات کی بابت دریافت کیا۔ اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان اورہسپتال کے منتظمین ان کے ہمراہ تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں