صوابی پولیس لائن میں تبدیل ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2019 11:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ملک ایک قابل اور خود دار پولیس آفیسر ہیں ، ضلع صوابی کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ملک کی خدمات بے مثالی ہیں‘ ایس پی آیاز ملک جیسے تفتیشی افسران وقت کی اہم ضرورت ہے جن کے خدمات سے مستفید ہو کر شعبہ تفتیش کو جدید خطوظ پر استوار کیا جا سکتا ہے ہم ان کی بے مثال خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے شاہ منصور صوابی پولیس لائن میں تبدیل ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے دوران کیا ‘ڈی پی او صوابی نے ڈی ایس پی ٹوپی کوثر خان اور ڈی ایس پی چھوٹا لاہور محمد اقبال خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وقتہً باوقتاً انہیں ہر موڑ میں حوصلہ افزائی دی گئی ہیں اور جرائم کی حوصلہ شکنی کی خاطر بھر پور حکمت عملی اختیار کی گئی ہیں‘ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ملک نے اپنے خطاب میں ڈی پی او صوابی اور صوابی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ ضلع صوابی کے غیور عوام کا بے حد مشکور اورشکرگزار ہوں جنہوں نے ہر موڑ پر قیام امن کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون برقرار رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے وہ ایک اچھے اور بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں اور ضلع میں ان کی تعیناتی سے پولیس کا مزید مورال بلند ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایس پی مزمل خان،ڈی ایس پی افتخار خان ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حاجی سیف علی ،ضلعی ایس ایچ او ز، پے آفسر حسین حبیب خان،پی اے امتیاز خان ، ٹریفک انچارج انسپکٹر سجاد احمد ،ریڈر فضل آمین ودیگر پولیس آفیسران نے شرکت کی ‘تقریب کے دوران تبدیل ہونے ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پیز کو اعزازی سوینئرز سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں