وزیراعظم سے شوکت خانم پشاور میں افغان شہری کی ملاقات، گورنر کے پی کے نے غلط ترجمہ کر دیا

سوشل میڈیا پر گورنر خیبرپختونخواہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اپریل 2019 12:25

وزیراعظم سے شوکت خانم پشاور میں افغان شہری کی ملاقات، گورنر کے پی کے نے غلط ترجمہ کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات ایک افغان شہری سے ہوئی۔ افغان شہری نے فارسی میں وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کی جسے گورنر خیبرپختونخواہ نے غلط ترجمہ کر کے وزیراعظم کو بتایا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان شہری نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ میرے بچے کے دو آپریشن ہوئے ہیں لیکن گورنر خیبرپختونخواہ نے اس کا ترجمہ کچھ یوں کیا ، کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخواہ نے شاید وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کے لیے غلط ترجمہ کیا لیکن انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ کیونکہ بزرگ شہری کی گفتگو میں لفظ ''آپریشن'' کافی واضح تھا لیکن گورنر خیبرپختونخواہ نے وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنے کے لیے غلط ترجمہ کیا اور وزیراعظم کی خوشامد کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

غلط ترجمہ کرنے پر گورنر خیبرپختونخواہ کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پشاور کا دورہ کیا تھا۔ جہاں وزیراعظم نے شوکت خانم اسپتال پشاور کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال پشاور میں نئے شعبے کا افتتاح کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شعبہ کلینیکل اینڈ ریڈی ایشن آنکالوجی جدید سہولیات سے لیس ہے۔

پاکستان میں جدید آلات کی اس اہم سہولت پر فخر ہے۔افغانستان سے مریض علاج کے لیے شوکت خانم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم پشاور کا تیسرا فیز 2020ء میں سرجیکل سہولیات شروع ہو جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان سے دورہ شوکت خانم کے موقع پر افغانی مریضوں نے بھی ملاقات کی۔جس میں افغان شہریوں نے افغانستان میں کینسرہسپتال بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔افغان شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ سے ملاقات کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں