پشاورکے 12انچ مین پائپ لائن کوکل ہشتنگری کے مقام پر بی آرٹی روٹ سے منتقل کیا جائے گا ، ترجمان سوئی نادرن گیس

ورسک روڈ،چارسدہ روڈ،پبجگی روڈ،ایل آرایچ ہاسٹل، پی ٹی سی ایل کالونی اورنوتھیہ وملحقہ علاقوں میں گیس سپلائی معطل رہے گی

ہفتہ 20 اپریل 2019 16:12

پشاورکے 12انچ مین پائپ لائن کوکل ہشتنگری کے مقام پر بی آرٹی روٹ سے منتقل کیا جائے گا ، ترجمان سوئی نادرن گیس
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) محکمہ سوئی ناردرن گیس خیبرپختونخوا کل اتوارکوپشاورکے 12انچ مین پائپ لائن کو ہشتنگری کے مقام پر بی آرٹی روٹ سے منتقل کرے گی جس کے باعث مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی سپلائی معطل رہیگی۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن خیبرپختونخواکے ترجمان کے مطابق آج صبح پائپ لائن منتقلی کے باعث صبح09بجے سے دوپہر 03بجے تک سوئی گیس سپلائی معطل رہیگی،پائپ لائن منتقلی کے باعث ورسک روڈ،چارسدہ روڈ،پبجگی روڈ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال ہاسٹل، پی ٹی سی ایل کالونی اورنوتھیہ وملحقہ علاقوں میں صبح9بجے سے سوئی گیس سپلائی معطل رہیگی۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن خیبرپختونخوانے عوام الناس سے تعاون کی استدعااوراپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ سوئی گیس کے تمام صارفین صبح09بجے تک تمام سوئی گیس کے آلات بندکریںتاکہ کوئی سانحہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں