اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام 5 روزہ فہم القرآن (آج) سے شروع ہوگا

اتوار اپریل 11:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) اسلامی جمعیت طلبہ کی قرآن سوسائٹی کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ فہم القرآن کلاس (آج) پیرسے شروع ہوگا۔قرآن کلاس کا انعقاد پشاوریونیورسٹی کے پرل لان میں ہوگاجس کیلئے مختلف آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فہم القرآن کے پہلے روزڈائریکٹرقرآن اکیڈمی ڈاکٹرعبدالسمیع ،دوسرے روزمولاناخلیل الرحمن،تیسرے روزپروفیسرعظمت ،چوتھے روزمولانااسماعیل جبکہ پانچویں روزمولانا مسیح گل بخاری قرآن مجیدکے درس پرروشنی ڈالیں گے۔فہم القرآن کی نظامت اول شیرخان،سہیل معبود،سلمان بن احسان،محسن اقبال،شفیق ،مطہراورعمادکریںگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments