پیسکوحکام رمضان المبارک میںلوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے اقدامات کرکے عوام کو ریلیف دیں، اسدقیصر

اتوار 21 اپریل 2019 15:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی میںبجلی کے مسائل کوترجیحی بنیادوںپرحل کیاجائیگا، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے حکام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کریں، صرف قواعدکے مطابق لوڈشیڈنگ کی جائے، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہورہی ہیںتاہم اس ضمن میں پیسکوحکام حکمت عملی تیارکریں،،پیسکوحکام رمضان المبارک میںلوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے اقدامات کرکے عوام کوریلیف دیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع صوابی میںکوٹھہ یونین کونسل کیلئے ایک کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے علیحدہ11 کے وی کے فیڈرکا افتتاح کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی رنگیزخان اورتحصیل ناظم سہیل خان یوسفزئی سمیت پیسکوحکام بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کوٹھہ اورٹوپی کے مکینوںکومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تکمیل سے نہ صرف کوٹھہ کے مکین بجلی سے مستفیدہوںگے بلکہ ٹوپی کے فیڈرکے اوورلوڈکا مسئلہ بھی مستقبل بنیادوںپرختم ہوگیا،کوٹھہ کے عوام کادیرینہ اوربڑامطالبہ آج پورا ہوگیا۔

انہوںنے کہاکہ ایک آدھ علاقے کا فیڈرجواوورلوڈ ہے اس کے مستقبل حل کیلئے 40-MVA ٹرانسفارمرجلدمنظورکردیاجائیگا، مقامی سطح پرایک کمیٹی تشکیل دیدی جائے جوپیسکوکے مسائل پراپنے سفارشات مرتب کرے،صوابی میںپیسکوکے سسٹم کومزیدبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے تاکہ عوام کوبجلی ریلیف میںکسی دقت کاسامنا نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ گرمیوںمیںخراب ٹرانسفارمرز کی مرمت میںمکینوںکومشکلات کاسامناہوتا ہے تاہم پیسکوحکام بروقت اورمعیاری مرمت کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام کیساتھ جوانتخابی وعدے کئے تھے اس کوجلدعملی جامہ پہنانے کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلارہے ہیں۔بعدازاںسپیکرقومی اسمبلی نے کوٹھہ میںایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوابی کی تاریخ میںپہلی مرتبہ محکمہ تعلیم،صحت اورترقیاتی منصوبوںپرکام ہورہاہے،گرلزکالج صوابی عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے صوابی میں سپورٹ کمپلیکس اور ہسپتال قائم کئے ہیں،آئندہ دوتین سال بعدصوابی ایک ماڈرن ضلع اورٹوپی ایک ترقیافتہ تحصیل ہوگا۔سپیکرقومی اسمبلی نے غارشوگئی،یونین کونسل پنج پیرمیںسوئی گیس منصوبے کابھی افتتاح کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں