منسٹری آف کلائمٹ چینج کے زیراہتمام مشاورتی تقریب کاانعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 17:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) منسٹری آف کلائمٹ چینج اور یواین ڈی پی کے پراجیکٹ بی ای بی کے اشتراک سے ’’ماحولیاتی انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم ،پاکستان کے اہم مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ مشاورتی تقریب کاانعقاد کیاگیاتقریب میں ڈاکٹرسلیم جنجوعہ،کنٹری کوارڈی نیٹر بی ای بی منسٹری آف کلائمٹ اوریواین ڈی پی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں ملک میں ماحولیاتی معلومات کے انتظام کے نظام کی اہمیت کواجاگرکیا اور اس سلسلے میں یواین ڈی پی کی کوششوں کوسراہا۔چیف ناظم جنگلات فیصل ہارون اوریواین ڈی پی کے رانانعیم نے بھی خطاب کیا تقریب کوایک انٹریکٹوطریقے سے ترتیب دیاگیا جس میں ماحولیاتی معلومات اور انتظام،اہم مسائل اور پاکستان کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا سٹیک ہولڈرزاورمختلف محکموں کے شرکاء نے پاکستان کیلئے منظم ماحولیاتی معلومات کے انتظام کے نظام کومربوط کرنے پر اتفاق کیا اوراس بات پرزوردیاکہ تمام محکمے،سٹیک ہولڈرز ،میڈیا اورعوام کوپاکستان کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اورانتظام کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں