ْ عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل کیلئے پیسکو کے تمام سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

اتوار 21 اپریل 2019 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجد خان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ ۲ سرکل محمدزبیرخان کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسین،ڈی سی ایم،ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میںلوگوں نے سٹاف کی کمی،اوورلوڈڈ ٹرانسفارمروں،بوسیدہ تاروں ،مکانوں کے اوپرسے گزرنے والی تاروں،اووربلنگ جیسے مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کی گئیں جن کے حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ ایک کھلی کچہری ایس ای صوابی سرکل کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسین،ایس ڈی اوکے علاوہ ناظمین ،کونسلرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں میٹرریڈروں کی کمی،ٹرانسفارمرز خرابی کا نوٹس نہ لینا،ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں شکایات کے ازالے کے لئے فوری طورپرکاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ایک کھلی کچہری ایس ای مردان سرکل کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسین، ایس ڈی اواور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میںزیادہ طاقت کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب،بوسیدہ اورخطرناک تاروں کی تبدیلی،خراب میٹروں کی تبدیلی،لووولٹیج، ری کنڈکٹنگ اوردیگرمسائل پر موقع پراحکامات جاری کئے گئے ۔ ایک کھلی کچہری ایس ای بنوں سرکل کی زیرنگرانی منعقدکی گئی جس میں ایکسین ، ڈی سی ایم سرکل ،ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں نئی کنکشنوں کی ۷ درخواستیں،نادہندہ گان سے 0.37 ملین روپے کی ریکوری،جرمانہ معافی کی ۱۲ درخواستیں پیش کی گئیں جن پر موقع پراحکامات جاری کئے گئے۔

ایک کھلی کچہری ایس ای سوات سرکل اسراراحمدخان کی زیرنگرانی چکدرہ میں منعقدکی گئی جس میں ایکسین ، ڈی سی ایم سوات سرکل ،ایس ڈی او اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں میٹروں کی ریڈنگ، ٹرانسفارمرز خرابی،واپڈا ورکشاپ کی عدم موجودگی،گھروں کے اوپرسے گزرنے والی تاروں ، اوردیگرمسائل پر موقع پراحکامات جاری کئے گئے ۔ایک کھلی کچہری ایس ای خیبرسرکل کی زیرنگرانی منعقدہوئی جس ایکسین خیبرڈویژن،ایس ڈی اواورعمائدین علاقہ اورعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوربجلی سے معلقہ مسائل کو موقع پرحل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ سرکل 1 ایبٹ آباد قاضی محمدطاہرکی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میں ناظمین،کونسلرز،سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،کھلی کچہری میں ٹرانسفارمروں کی مرمت ،لوڈشیڈنگ،اووربلنگ اوردیگرمسائل کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں