حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع کی 70 سالہ محرومیوں کو دور کرنے کے لیے دن رات کو ششیںکر رہی ہے،محمود خان
بہت جلد ان علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں قائم کر کے حقیقی معنوں میں اختیارات عوام کو منتقل کر دیئے جائیں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
اتوار 21 اپریل 2019 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجود حکومت کی تمام تر توجہ اب انہی محرومیوں کو دور کرنے پر مرکوز ہے تاکہ جلد از جلد ضم شدہ قبائلی اضلاع کی عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام بھی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پشتون قوم کو اب مزید ان نعروں پر دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کئی دہائیوں کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوا ہے اور پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والے اپنے ناپاک عزائم کی خاطر اس ترقی کے عمل کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قیادت پشتون قیادت ہے اور ہمیں اپنی قوم کی محرومیوں کا بخوبی اندازہ ہے اور انکے سدباب کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ آنے والے دس سال قبائلی علاقوں کے عوام کی ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام موجودہ حکومت کے ساتھ ملکر اپنی تقدیر بدلیں۔ انہو ںنے کہا ہے کہ تھوڑے سے عرصے میں موجودہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر تمام ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت انصاف کارڈز مہیاء کئے ہیں جس کے ذریعے ایک گھرانے میں موجود افراد 7لاکھ 20 ہزار تک علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتال میں مفت کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلیل عرصہ میں موجودہ حکومت نے ان علاقوں کے نوجوانوں کے لیے ایک ارب روپے لاگت پر روزگار سکیم کا افتتاح بھی کر دیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے 50 ہزار سے لے کر 10 لاکھ تک بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدامات موجودہ حکومت کی خلوصِ نیت اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محمود خان نے واضح کیا کہ تاریخ می پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دوسری مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کیا ہے اور ہم دن رات محنت کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم