پشاور، اسلحہ کی نوک پردوکاندار وںکو تنگ کرنے والا گروہ گرفتار

اتوار 21 اپریل 2019 21:25

ٰ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) کیپٹل سٹی پولیس نے اسلحہ کی نوک پر دوکانداروں کو تنگ کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ،ملزمان پرانی سبزی منڈی میںجائیداد خریدنے پر رنجیدہ تھے جسکی وجہ سے مالک جائیداد کو تنگ کرتے تھے ،تاکہ مالک جائیدادتنگ آکر خریدی گئی زمین ملزمان پربھیج دے تمام ملزمان کے قبضے سے ایک عددرائفل mp5 اور پستول برآمد کرلیا گیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مدعی علی رضاولد بخت روان ساکن گلبہار حال مالک جائیداد پرانی سبزی منڈی نے کوتوالی تھانہ آکر رپورٹ درج کراتے بتایا کہ اس نے چند ماہ قبل پرانی سبزی منڈی میں جائیداد خریدی تھی جس پر ملک راحیل اور ملک بلاول پسران ملک حنیف ساکنان پرانی سبزی منڈی آکر ہم پراسلحہ وآتشین سے دبائو ڈالنے کی کو شش کرتے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہشتنگری ریاض خان اور ایس ایچ اوعمادالدین پر خصوصی مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر نے کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی ہشتنگری ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ اوکوتوالی عمادالدین نے دیگر نفری پو لیس کے ہمراہ وقوعہ میں ملوث ملزمان ملک راحیل اور ملک بلاول پسران ملک حنیف ساکنان پرانی سبزی منڈی کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے اسلہحہ بھی برآمد کرلیا گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں