کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی

بم کی اطلاع موصول ہونے پر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی اور جہاز کلیئر قرار دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اپریل 2019 13:34

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2019ء) : کراچی سے پشاور جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 305 میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 350 میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی جس کے بعد اب جہاز کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی سے پشاور جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔

طیارے کے اُڑان بھرنے کے بعد بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا تھا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے البتہ مسافروں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کافی خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

(جاری ہے)

پشاور ائیرپورٹ پر لینڈ ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے طیارے میں بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی سرچنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے طیارے کے کارگو ایریا کو سرچ کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کی مکمل تلاشی لینے کے بعد محفوظ قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے کراچی سے اُڑان بھرنے کے بعد کپتان کو طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کپتان نے لینڈنگ سے قبل ہی کنٹرول ٹاور کو بم کی موجودگی کی اطلاع سے متعلق آگاہ کر دیا تھا، یہی وجہ تھی کہ طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 23 نومبر 2015ء کو پشاور سے دبئی جانے والی شاہین ائیر انٹرنیشنل کی پرواز کو بھی بم کی اطلاع پر روک دیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں