صوابی میں3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 22 اپریل 2019 15:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع صوابی میں بھی3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر نیاز محمد کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع صوابی کے 2لاکھ 85ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 900 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

انھوں نے بتا یا کہ ان ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 17یونین کونسلز میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو ٹیموں کے ہمراہ ہوں گے۔ ڈاکٹر نیاز نے بتایا کہ مہم کے دوران تمام والدین کو پولیو سے بچائو کے قطروں کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور ان سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ ہر صورت اپنے 5 سال سے کم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں