مردان ،بیٹے نے باپ، بیوی اور بیٹی کوقتل کر دیا

منگل 23 اپریل 2019 15:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) مردان میں بیٹے نے گھریلو تنازعہ پر کلہاڑی کے وار کر کے باپ اپنی بیوی اوربیٹی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے دبئی اڈہ بخشالی میں پیش آیا جس میں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم رحمان علی نے کلہاڑی کے وار کر کے اپنی بیوی، بیٹی اور باپ کو قتل کیا، واقعہ گھریلو تنازع کے نتیجے میں پیش آیا ۔پولیس نے ملزم رحمان علی کو گرفتار کرلیا جس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں