الیکشن کمیشن نے اپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی

منگل 23 اپریل 2019 21:39

الیکشن کمیشن نے اپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن نے اپنی پہلی سالانہ کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی ہے 2018میں سینٹ انتخابات ، عام انتخابات ، صدارتی انتخابات سمیت اہم امور کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ جبکہ پوسٹ الیکشن ریویو کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں آر ٹی ایس کے استعمال او ر ناکامی کی وجوہات اور آئندہ انتخابات میں آر ٹی ایس سے متعلق تجاویز بھی دی گئی ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں آر ٹی ایس کے استعمال پر مزید بحث کی سفارش بھی کی گئی ہے خیبر پختونخوا میں عام جنرل انتخابات ، بلدیاتی انتخابات ، صدارتی انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے انتخابات ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینٹ کے انتخابات سمیت دیگر اہم امور بھی رپورٹ میں شامل کئے گئے ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں