وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے تمام محکموں کے پلاننگ کیڈر افسران کیلئے پلاننگ پروفیشنل الاونس دینے کا اعلان کردیا

منگل 23 اپریل 2019 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے تمام محکموں کے پلاننگ کیڈر افسران کیلئے پلاننگ پروفیشنل الاونس دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں صوبے کی پلانرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عاطف الرحمن ، صوبے کے پلاننگ افسران و دیگر نے شرکت کی ۔

پلانرز ایسوسی ایشن کے صدر عادل صافی نے وزیراعلیٰ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ پر بریفینگ بھی دی ۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں پلاننگ افسران کی کارکردگی ، اہمیت اور افادیت پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے پلانر ز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کا بینہ جن میں صدر عادل صافی ، نائب صدراول حشمت علی ، نائب صدر دوئم ارباب فائز ، فنانس سیکرٹری یوسف علی، پریس سیکرٹری فیض الله اور سیکرٹری جنرل زین الله شاہ سے باقاعدہ حلف لیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ صوبے میں تمام پلاننگ افسران تہہ دل اور شفافیت سے سرکاری اُمور کی انجام دہی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں پلاننگ کے شعبے کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ بعدازاں پلانرز ایسوسی ایشن کی طرف سے وزیراعلیٰ کوسونیئر جبکہ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں