قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں،اجمل وزیر

کسی بھی قبائلی ضلع سے نا انصافی نہیںہوگی سب کو جائزاورآئینی حقوق ملیںگے،ترجمان خیبرپختونخواحکومت

منگل 23 اپریل 2019 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ترجمان خیبرپختونخواحکومت ومشیروزیراعلیٰ اجمل خان وزیرنے اپنے آبائی علاقہ شکئی جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاںپرمقامی عمائدین اور لوگوں سمیت طلبا ء کی جانب سے مشیروزیراعلیٰ کا اِستقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے دورہ وزیراعظم کے لئے ہونے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے اپنے خطاب میںانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کوکامیاب بنائیں گے اور یہ دورہ ہر لحاظ سے تاریخی ثابت ہوگا۔ اجمل خان وزیر نے کہا کہ وزیراعظم علاقے کی ترقی کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے جس سے وزیرستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔انکاکہناتھاکہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں۔مشیروزیراعلیٰ نے لوگوںکویقین دلایاکہ کسی بھی قبائلی ضلع سے بے انصافی نہیںہوگی جب کہ سب کوان کے جائزاورآئینی حقوق ملیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں سرکاری امور احسن طریقے سے آگے لے کر جا رہے ہیں اور بہت جلد ضم شدہ اضلاع ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں