پولیو مہم کا راستہ روکنے اور اس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، ڈاکٹر ہشام

بدھ 24 اپریل 2019 12:39

پولیو مہم کا راستہ روکنے اور اس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، ڈاکٹر ہشام
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام نے کہاہے کہ پولیو مہم کا راستہ روکنے اور اس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ پولیو ویکسین ہرطرح سے محفوظ ہے اور اس کے حوالے سے عوام کو افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہیں‘ انہوں نے کہاکہ بڈھ بیر ‘ماشو خیل سکول میں پیش آنے والے واقع کی بنیاد پر افواہوں کا بازار گرم کیاگیا اور بعض شرپسند عناصر نے صورتحال کو مخصوص مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جوکہ قابل مذمت ہے‘ انہوں نے کہاکہ پولیومہم کا عمل عوام اور خاص طورپر بچوں کے مفاد میں ہے اورپاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام اس عمل میں بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں