وزیر اعلی محمود خان صوبے کے با اختیار وزیراعلی ہیں، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمودخان کے خلاف میڈیاکے منفی پروپیگنڈے کومستردکردیا

جمعرات 25 اپریل 2019 13:03

وزیر اعلی محمود خان صوبے کے با اختیار وزیراعلی ہیں، شوکت یوسفزئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان صوبے کے با اختیار وزیراعلی ہیں، تمام تر فیصلے وہ خود کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا محمود خان پرمکمل اعتماد ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیر اعلی محمود خان کے حوالے سے میڈیا پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، محمودخان محنتی، کم گو اور ایماندار آدمی ہیں، فاٹا کے انضمام جیسا مشکل معاملہ ان کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ مالی مشکلات کے باوجود صوبے کو بہتر انداز میں چلایا۔انہوںنے کہاکہ محمود خان کی کارکردگی باقی تینوں صوبوں سے بہتر ہے، وزیر اعلی کے اختیارات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرسکتا، وزیر اعلی پورے صوبے پر توجہ مرکوزکر رہے ہیں،محمودخان پہلے وزیر اعلی ہے جو تواتر کے ساتھ اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلی محمودخان کی ذات پر آج تک کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکا۔ شوکت یوسفزئی نے میڈیاکے منفی پروپیگنڈے کومستردکردیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے اندر اختلافات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعلی تمام وزراء کی کارکردگی کوخود مانیٹر کر رہے ہیں، فارمولہ سمپل ہے کارکردگی دکھانے والے ہی کابینہ میں رہیں گے اورجس وزیر کی پرفارمنس نہیں ہوگی گھر جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں