پیسکو ٹاسک فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائی

جمعرات 25 اپریل 2019 15:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پیسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان ون ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پیسکو کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان کے مختلف علاقوں میں ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 18,30000/-روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے 27,80000/- روپے وصول کئے گئے ، اس موقع پر6 نئے میٹرلگائے گئے،بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 6 میٹراتارے گئے،12 میٹرتبدیل کئے گئے، الہ داد خیل کے علاقوں میں24 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا،کاروائی کے دوران 27 کنڈے ہٹادئیے گئے،جن میں سے 7 افراد کے نام متعلقہ پولیس سٹیشنز کو ایف آئی آر کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا، بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،منقطع شدہ علاقوں کے صارفین پر بھی واضح کردیا گیا ہے کہ جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کیلئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں