پاک افغان طورخم بارڈر سمیت ملک کے تمام ائیر پورٹس اور بارڈرز پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک

اتوار 19 مئی 2019 21:16

qپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاک افغان طورخم بارڈر سمیت ملک کے تمام ائیر پورٹس اور بارڈرز پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے ، باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مشکوک مسافروں کی خصوصی نگرانی کی ہدایات کی ہے ۔

(جاری ہے)

کسٹم ، اے ایس ایف ، ایف آئی اے کے بعد اب آئی بی سمیت تمام عسکری ونگ کے نمائندے بھی بیرون ملک کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے سرگرم ہو گئی ہے اور تمام سیکورٹی ادارے روزانہ کی بنیاد پر بھی رپورٹ تیار کرینگے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کا ڈیٹا بھی بروقت متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے اور ان کے نیٹ ورک پر نظر رکھنے کے حوالے سے بھی ادارے سرگرم رہینگے منی لانڈرنگ میں ملوث سرکاری ملازم کو بھی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیگا ائیر لائن کے ملازمین کو بھی بیرونی ممالک سفر کرنے سے قبل اپنے ساتھ لے جانے والے ملکی اور غیر ملکی کرنسی کے بارے میں آگاہ کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں