/پاکستان ریلوے کا سپریم کورٹ کے احکامات پر اپنی اراضی آئندہ پانچ سال کے لئے ناقابل توسیع بنیادوں پر دیئے جانے کا فیصلہ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر اپنی اراضی آئندہ پانچ سال کے لئے ناقابل توسیع بنیادوں پر دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے پشاور ڈویژن سمیت ریلوے کے تمام ڈویژنوں میں نئی ترمیم شدہ پالیسی حتمی منظوری کے بعد نافذ العمل کردی جائیگی ۔ نئی لیز پالیسی کے بعد یہ معمول ختم ہو جائیگا کہ مقررہ مدت کے بعد پھر لیز کی مدت میں توسیع ہو جائے تاہم نئی پالیسی کے تحت اراضی پانچ سال مدت کے لئے لیز پر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اور لیز کی مدت مکمل ہونے پر دوبارہ اراضی مذکورہ کی اوپن نیلامی کی جائیگی ۔ لیزپالیسی میں ترمیم سے مزید شفافیت آئیگی ۔ اور یہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہو گی ۔ ریلوے کے دونوں جانب ڈبل ٹریک کے لئے اراضی چھوڑ کر اس قدر اراضی بڑے پیمانے پر موجود ہیں جو عملاً ریلوے کے استعمال میں نہیں ہیں ۔ ریلوے پریکٹس کے مطابق ریلوے اراضی حاصل کرنے والے مذکورہ اراضی کی نشاندہی کے ساتھ درخواست کر سکتے ہیں۔ کہ اراضی کی پیمائش اوراس کی قیمت کا تعین کر کے اراضی کو اوپن نیلام کیا جاتا ہے۔ جبکہ نئی پالیسی کے تحت ریلوے خود بھی ایسے مقامات پر اپنے پلاٹس کی حد بندی کر کے انہیں لیز پر دینے کا کام شروع کر سکیں گی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں