تحریک انصاف حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ،انکے حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے ،صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

ح پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات او رماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے او ران کے حل کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے ، انہو ںنے پی ٹی آئی کارکنان پر زور دیا کہ وہ بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی خود نگرانی کرکے ان کی تعمیر اور معیار پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ عوامی مفادات کے حامل منصوبوں میں کوئی کمزوری اور کوتاہی نہ ہو، پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے حیات آباد پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر حلقہ پی کے 69کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ورکروں اور زعماء کی وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے ان سے درخواست کی ۔ اشتیاق ارمڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ پشاور کی تعمیر و ترقی کاعمل مزید تیز کیا جائے گا اور پاکستان بھر انہیںخوب صورت ترقین شہراور ایک باوقار مقام دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں زراعت و لائیو سٹاک اور صنعتی سرگرمیو کے فروغ کے لئے ٹھوں اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے روزگار اور معاشی مواقع میسر ہوں گے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں حقیقی معنو میں مدد ملے گی ۔ وفد نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں