کوہاٹ ، مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر چینگ کے دوران کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ وکارتوس رآمد

پیر 20 مئی 2019 13:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) انڈس ہائی وے پر خود کارہتھیاروں سے بھری گاڑی پکڑی گئی‘انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں چیکنگ کے دوران کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد‘ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر) واحد محمود نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پکڑا گیا غیر قانونی اسلحہ جنوبی اضلاع کو سمگل کیا جارہاتھا‘انہوں نے کہاکہ کارروائی کے دوران دو بین الاضلاعی اسلحہ سمگلرز کو بھی حراست میں لیاگیا‘پکڑے گئے اسلحے میں 3 کلاشنکوف,5 ایم پی فائیو گن، 40 پستول،, 1200کارتوس, 60 چارجرز اور اسلحے کے کل پرزے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ہتھیاروں سے بھری گاڑی سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں