ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر کے تاجر ارب پتی بن گئے

پیر 20 مئی 2019 22:22

ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر کے تاجر ارب پتی بن گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر کے تاجر ارب پتی بن گئے ہیں۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈالر مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے اور بعض مقامات پر بڑے ڈالر مل رہے ہیں جبکہ چھوٹے ڈالر دستیاب نہیں ہیں بعض دیگر غیر ملکی کرنسی بھی مارکیٹ سے جزوی طور پر غائب ہیں ۔

(جاری ہے)

100بڑے تاجروں ، 1ہزار چھوٹے تاجروں اور 2ہزار مزید چھوٹے تاجروں نے 2دنوں میں مجموعی طور پر 5ارب روپے سے زائد کا منافع کیا ہے چوک یادگار ، قصہ خوانی ، کارخانوں مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈالر ، درہم ، ریال ، پاونڈ ، کویتی دینار سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے کاروبار کرنے والوں نے کروڑوں روپے کی آمدن کر لی ہے ۔ صوبے کے بعض مقامات پر بڑے اور چھوٹے ملکی اور غیر ملکی قانونی اور غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے تاجر کروڑ پتی بن گئے ہیں قصہ خوانی اور خیبر بازار میں شوکیسوں میں غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے والے اور نئے کرنسی فروخت کرنے والے دوران لاکھ پتی بن گئے ہیں ۔ جبکہ بینکوں میں فارن اکاونٹ رکھنے والے بھی کروڑ پتی ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں