پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں اضافہ،سروے

اگراب خیبر پختونخوا میں انتخابات کروائے جائیں تو پی ٹی آئی تین چوتھائی اکثریت حاصل کر سکتی ہے، اوپینین پول نتائج

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 20:59

پاکستان تحریکِ انصاف کی مقبولیت میں اضافہ،سروے
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) روشن پاکستان اوپینین پول کے خیبرپختونخوا میں جماعتوں کی مقبولیت کے حوالے سے ہونے والے سروے کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبے میں مقبولیت میں آضافہ ہوا ہے۔سروے مین اس ھوالے سے عوام کی رائے لی گئی کہ دوبارہ الیکشن ہونے کی صورت میں صوبے کون سی جماعت کامیابی حاصل کرے گی، اس سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی خیبرپختونخوا میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور اگر اب صوبے میں انتخابات کروائے جائیں تو پاکستان تحریکِ انصاف جولائی 2018کے مقابلے میں 9نشستیں زیادہ جیت سکتی ہے۔

پول نتائج کے مطابق صوبے میں دوبارہ انتخابات کی صورت میں پاکستان تحریکِ انصاف تین جوتھائی اضافی سیٹیں جیت سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سروے کے حاصل کردہ نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر اب خیبر بختونخوا میں انتخابات کروائے جائیں تو پاکستان تحریک انصاف 75سیٹیں جیتے گی جبکہ جمیعتِ علماءِ اسلام ف 11سیٹیں جیت سکے گی۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوبارہ الیکشن کی صورت میں مسلم لیگ ن 5نشستیں حاصل کر سکے گی اور اے این پی 4جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 2نشستیں جیت سکتی ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں 2013کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی اور صوبے بھر مین بہت سے تقیاتی کام کروائے اس کے علاوہ صوبے کی پولیس اور تعلیم کے محکمہ میں تحریکِ انصاف نے اہم اصلاحات نافظ کیں جس کی وجہ سے صوبے کی عوام پاکستان تحریکِ انصاف ے ساتھ کھڑی ہے اور اب 2018کے الیکشن میں بھی تحریکِ انصاف نے خیبرپختونخوا میں واضح کامیابی حاصل کی اور اب صوبے کی عوام نے حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور واضھ کیا ہے کہ دوبارہ بھی صوبے کی عوام پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت چاہتے ہیں۔ یہ سروے روشن پاکستان اوپینین پول کی جانب سے کیا گیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں