سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 24 مئی 2019 16:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کی زیر صدارت جمعہ کے روز محکمہ فنانس کے کمیٹی روم میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیئے جانے والے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ کے جاری اور نئے تجویز کردہ منصوبوں کے بارے میں غوروخوص ہوا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کو آئی ٹی کے حوالے سے جاری اور نئے منصوبوں کی تفصیلات پیش کی گئی اور اس ضمن میں ترقیاتی شعبے میں بجٹ ایلوکیشن کو زیادہ کرنے کیلئے استدعا کی گئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ محکمہ سائنس وٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے حوالے سے اے ڈی پی میں شامل کرنے کیلئے ایسے منصوبے تجویز کیے جائیں جو وقت پر مکمل ہو نے کیساتھ زیادہ مفید ہوں انہوں نے یقین دلایا کہ اس سیکٹر کو مناسب فنڈ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ ہم ائی ٹی کے شعبے میں مختلف نوعیت کے منصوبوں کو آگے لانا چاہتے ہیں جس میں پیپرلیس نظام لانے اور سیف سٹی وسمارٹ سٹی کے منصوبوں سمیت کئی اہم نوعیت کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ تمام شعبوں میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کو بجٹ ایلوکیشن میں زیادہ رقم مختص کی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں