پسکوٹاسک فورسزمردان میں کاروائی کے دوران 185 سے زائدکنڈے ہٹادئیے

نادہندہ گان سے 13 لاکھ روپے بقایاجات کی مد میں جبکہ 14 لاکھ روپے بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں وصول کرلئے گئے

اتوار 26 مئی 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پیسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 13,40,000/- روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے 14,20,000/- وصول کئے گئے ،عزی خیل اورشریف آباد میں31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،54 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 16 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، اسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.86 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 41 کنڈے ہٹائے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں