ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کھلونا نما بندوق کی دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے، 4 افراد گرفتار،ترجمان

اتوار 26 مئی 2019 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پیپل منڈی میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی دوکانوں اور گوداموں پر چھاپہ مارتے ہوئے گوداموں و دکانوں کو سیل کر کے 4افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پشاور میں ہر قسم کے کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی خرید و فروخت پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پشاو ر کی سربراہی میں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس گوہر خان اور علاقہ ایس ایچ او نور محمد خان کے ہمراہ پیپل منڈی میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کی دکانوں اور گوداموں پر چھاپہ مارتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گوداموں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ موقع سے دو سو مختلف کارٹن و بوریوں میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق اور آتش بازی کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر نے تمام کھلونا نما اسلحہ و بندوق کا کاروبار کر نے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا غیر قانونی کاروبار ختم کر دیں۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کارخانو مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں میں کھلونا نما اسلحہ کی مارکیٹوں میں بھی عید سے پہلے کاروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں دکانوں اور گوداموں میں کھلونا نما اسلحہ و بندوق کا کاروبار کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں