ظ*قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے اسلامی انقلاب برپا کیاجا سکتاہے،مولانا حسین مدنی

aقرآن لیلتہ القدر میں نازل ہواجو سرچشمہ ہدایت ہے ٓقرآن و سنت کے نظام کے نفاذسے ملکی مسائل و عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہوسکتاہے،تقریب سے خطاب

اتوار 26 مئی 2019 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) مجلس تحفظ اہلسنت والجماعت ڈسٹرکٹ پشاور کے امیر اور متحدہ مجلس عمل ڈسٹرکٹ پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن لیلتہ القدر میں نازل ہوا جو سرچشمہ ہدایت ہے قرآنی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر پوری دنیامیں اسلامی انقلاب برپا کیا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد امیر حمزہ کالی ڈبی یکہ توت اورمسجد کبیر سفید ڈھیری پشاور میں تراویح میں ختم القرآن کی تقریب سے خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ ہی سے ملکی مسائل اور عوامی محرومیوں کاخاتمہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں اسلامی آئین اوراسلامی نظریاتی کونسل ہونے کے باوجود ملک میں فیصلے قرآن و سنت یعنی اسلامی قانون کے مطابق نہیںہو رہے جوکہ اسلامی ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملکی و عوامی مسائل بڑھ گئے ہیں ملک میںلاقانونیت و بے راہ روی کا دور دورا ہے اور قوم اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے اورغریب غربت و مہنگائی کی چکی میںپستا جا رہا ہے جبکہ اسلام ہر انسان کے بنیادی حقوق کا تحفظ دیتا ہے مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ قوم کو اپنے مسائل کے حل کیلئے موجودہ فرسودہ نظام کو بدل کر اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں