جرائم پیشہ افراداور دیگر جرائم کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے،یاسرآفریدی

اتوار 16 جون 2019 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوںیاسر آفریدی نے کہاہے کہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد، منشیات فروش، سود خوروں اور دیگر جرائم کی سرکوبی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد اللہ خان کی پہلی پوزیشن، ایس ایچ او تھانہ منڈان رحمت اللہ خان کی دوسری ، ایس ایچ او تھانہ غوریوالہ عبدالصبور خان کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ڈی پی اویاسرآفریدی نے علاقے میں کم سن بچوں کے ڈرائیونگ خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ والدین کوبھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کوموٹرسائیکل ڈرائیونگ سے منع کرے بصورت دیگرخلاف ورزی کے مرتکب کم سن ڈرائیورکے والدین کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں