لکی مروت ،شہریوں کوصاف ستھراماحول کی فراہمی کویقینی بنائیں،المرخان

اتوار 16 جون 2019 12:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) تحصیل میونسپل آفیسرسرائے نورنگ (لکی مروت)المرخان نے کہاہے کہ شہریوں کوصاف ستھراماحول کی فراہمی کویقینی بنائیں کیونکہ ماحول کی آلودگی سے مختلف قسم کے بیماریوں کاسبب بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس لکی مروت کے صدرولیدخان مروت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔المرخان نے ٹی ایم اے عملہ اپنی ڈیوٹیاں کویقینی بناکر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ محدودوسائل کے باوجودشہریوں کوتمام ترسہولیات کی فراہمی میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں